اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں 15 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آوروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے دارالحکومت موغادیشو کے ہوٹل کو نشانہ بنایا اور ہوٹل کے باہر خودکش دھماکہ کیا نیز فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور، فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہوٹل کا محاصرہ کر لیا۔
مرنے والوں میں شہری اور ہوٹل کے گارڈز شامل ہیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔






